یمن نے ایک ضبط شدہ صیہونی بحری جہاز کے عملے کو، غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آزاد کردیا ہے۔
فلسطین کی استقامتی تنظیوں نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسلامی جمہوریہ ایران اور استقامتی محاذ کے دیگر حامیوں منجملہ لبنان، یمن اور عراق کے موقف کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔
یمن کی مسلح افواج نے شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے یمنی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کی جانب سے یمن کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔
یمنی فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے اسرائیلی وزارت جنگ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی ذرائع نے مرکزی مقبوضہ فلسطین خاص طور پر تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ یمن سے میزائل حملہ بتایا گیا ہے ۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے شمالی بحیرہ احمر میں طیارہ بردار بحری بیڑے "یو ایس ایس ہیری ٹرومین" کے خلاف چار فوجی کارروائیوں کے ساتھ ہی ام الرشراش ، حیفا اور عسقلان میں صیہونی حکومت کے اہم اہداف پر حملوں کی خبر دی ہے۔
غزہ کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی شکستِ فاش کے جشن کو آج ایران بھر میں جمعۃ النصر کے نام سے منایا گیا۔
امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے کئی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں بیٹھنے والے حکمرانوں کو تب تک نیند نہیں آتی جب تک وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں زمین پر موجود انسانوں کا خون نہیں بہا لیتے۔
یمن کی مسلح افواج نے ایک کامیاب آپریشن میں یافا(تل ابیب) میں اہم اسرائیلی اہداف کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔