افغانستان میں غذائی سیکیورٹی کا معاملہ ایک المیہ: اقوام متحدہ
Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
افغانستان کےعوام بدستوراقتصادی اور سیاسی مسائل و مشکلات کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں غذائی سیکیورٹی کا معاملہ ایک المیہ کی شکل اختیار کرگیا ہے اور تقریبا دوکروڑ لوگ شدید بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں ۔
ورلڈفوڈ پروگرام کے ترجمان وحیداللہ امانی کا کہنا ہے کہ افغان عوام کے لیے غذائی اشیا فراہم کرنے کی غرض سے ایک سو ستر ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس خطیر رقم کی فراہمی کے لیے فوری اقدام کرے ۔