شام میں امریکی فوجی اڈے میں دھماکے
شام میں امریکا کے غیر قانونی فوجی مرکز سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔
ایران پریس کے مطابق منگل کی صبح شام کے مشرقی علاقے دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکا کے غیر قانونی فوجی اڈے سے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
شام میں امریکا کے غیر قانونی فوجی اڈوں پر حالیہ مہینوں میں متعدد بار حملے ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں تیل اور دیگر قدرتی ذخائر کی لوٹ مار میں مصروف ہیں اور وہاں سے شام کے عوام نیز فوج کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں بھی انجام دیتے رہتے ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے بارہا کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے ۔ شام کی حکومت غاصب اور دہشت گرد امریکی فوجیوں سے کئ بار یہاں سے نکل جانے کا مطالبہ کرچکی ہے۔