طالبان حکومت کی ایران سے طبی شعبے میں مدد کی درخواست
Aug ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
افغان وزیر صحت کا کابل میں ایرانی سفارت خانہ کا دورہ، صحت و سلامتی ، ڈاکٹروں کی تریبت، دواؤں کی فراہمی اور دوسرے معاملات میں تعاون کی درخواست
ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان کے وزیر صحت قلندر عباد نے کابل میں تعینات ایران کے سفیر بہادر امینیان سے ملاقات کی۔ بامیان میں ہسپتال کے منصوبے کی تکمیل، افغان ڈاکٹروں کی کینسر کے میدان میں تربیت، ادویات کی افغانستان برآمدات اور ایران کے طبی مراکز سے استفادہ کا جائزہ لیا۔
مشرق کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے وزیر صحت اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں بامیان میں ہسپتال کی تکمیل، افغانی ڈاکٹروں کی کینسر کے علاج کے سلسلے میں تربیت، دواؤں کی فراہمی اور ایرانی ہسپتالوں میں افغانی بیماروں کے علاج جیسے معاملات پر بھی تبالۂ خیال ہوا۔