Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • شام کے علاقوں پر امریکی دہشتگردوں کا حملہ، ایران نے مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران نے شامی تنصیبات اور شامی عوام پر امریکی فوجی حملے کو شام کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

علاقے میں دہشت گرد امریکی فوج کے مرکز سینٹکام نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی زیر نگرانی فضائی کاروائی کے دوران مشرقی شام میں واقع دیرالزور میں بعض علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے شامی عوام پر امریکی فوج کی جارحیت کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس حملے کی شدید مذمت کی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور شام کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے، خاص طور سے ایسی صورت میں کہ امریکہ کی فوجی موجودگی پر شام کی حکومت نے بارہا احتجاج کیا ہے جبکہ اس فوجی موجودگی کا مقصد شامی تیل کے ذخائر کی لوٹ مار کرنا ہے۔  

ٹیگس