Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran

امریکہ میں ایک عراقی پائلٹ کی مشتبہ موت ہوگئی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی میڈیا نے ایک عراقی پائلٹ کی مشتبہ موت کی خبر دی ہے.

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے عراقی فضائیہ کے ایک سینئر پائلٹ اور ملک کے فضائی اسکواڈرن کے 21ویں بریگیڈ کے کرنل کے امریکہ میں تربیت کے دوران مشتبہ قتل کی اطلاع دی ہے۔

"صابرین" ٹیلی گرام چینل نے یہ خبر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار اس قتل کے تین دن بعد عراق کی وزارت دفاع نے پائلٹ کرنل "عمار عاصی المکدمی" کی موت پر تعزیت پیش کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی امریکا میں دوران تربیت ہلاک ہونے والے اس پائلٹ افسر کی موت کو مشکوک قرار دیا۔

ٹیگس