بلی تھیلے سے باہر، اسرائیلی سفارتخانہ اصل جگہ منتقل
ابوظہبی میں صیہونی حکومت کا سفارت خانہ اس کے مستقل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: متحدہ عرب امارات میں صیہونی حکومت کے سفیر نے اس حکومت کے سفارت خانے کو ابوظہبی میں اپنے مستقل ہیڈ کوارٹر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں صیہونی حکومت کے سفیر "امیر حایک" نے کہا ہے کہ اس حکومت کے سفارت خانے کو ابوظہبی میں اس کے مستقل ہیڈ کوارٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ابوظہبی میں صیہونی سفارت خانے کی مستقل ہیڈ کوارٹر منتقلی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس محنت کے بعد اب ہم فخر کر رہے ہیں، مسرور اور پرجوش ہیں۔
"الخلیج آن لائن" ویب سائٹ کے مطابق، حایک نے یہ بھی لکھا کہ ابوظہبی میں سفارت خانے کو اس کے مستقل ہیڈ کوارٹر میں منتقل کرنے کی باضابطہ تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔
20 ستمبر 2020 کو متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے وائٹ ہاؤس میں امریکہ کی نگرانی میں تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اس کے بعد جون 2021 میں ابوظہبی میں صیہونی حکومت کا سفارت خانہ عارضی ہیڈ کوارٹر میں کھول دیا گیا۔