Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۴ Asia/Tehran
  • اگلی جنگ اسرائیل کے آخری جنگ ہوگی: حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اگلی جنگ میں اسرائیل دم توڑ دے گا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تحریک حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے اس ملک پر حملہ کیا تو اس کی زندگی ختم ہو جائے گی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن "حسن البغدادی" نے عبوری صیہونی حکومت کو کسی بھی جارحیت کے خلاف خبردار کیا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حسن البغدادی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی دشمن نے پچھلے چالیس برسوں میں حزب اللہ کی طاقت، صداقت اور دیانت کو سمجھ لیا ہے اور حزب اللہ کے ساتھ چھوٹی اور بڑی جنگوں کا تجربہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حزب اللہ نے ان جنگوں میں اس حکومت کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے بالخصوص صیہونی حکومت کو رسوا کرنے والی 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ نے صیہونی حکومت کو شکست کا مزہ چکھایا اور اس پر دفاعی پوزیشن مسلط کر دی ۔

حزب اللہ کے اس عہدیدار نے تاکید کی کہ ہم ایک ایسی طاقت بن گئے ہیں جس کی عصری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

حسن البغدادی نے خبردار کیا کہ لبنان پر کسی بھی اسرائیلی حملے کا جواب جارحیت کی نوعیت کے متناسب ہوگا اور اگر یہ تیسری جنگ تک پہنچ گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی اور اس کے ساتھ ہی یہ حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔ ہم یقینی طور پر کسی اور غاصبانہ قبضے کا مشاہدہ نہیں کریں گے۔

ٹیگس