Aug ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں صیہونیوں کا حملہ، 32 فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر دھاوا بول کر 32 فلسطینی کو زخمی کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر قلقیلیہ کے  مشرقی مضافات میں کفر قدوم، بیت دجن اور بیتا کی کالونیوں میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اور انکے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 32 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اس خبر کی تصدیق فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی کی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ 6 فلسطینی صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ 23 فلسطینیوں کی آنسو گیس کے شیل داغے جانے کے باعث حالت بگڑ گئی ہے۔ اسکے علاوہ 3 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران غاصب صیہونی فوج کے مظالم اور بربریت میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو اپنے مسلمّہ حقوق کے لئے احتجاج سے باز رکھنا ہے۔

ٹیگس