Sep ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں مزاحمت کا آغاز، کئی مقامات پر فلسطینیوں اور صیہونیوں میں جھڑپیں

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں انتہا پسند صیہونیوں اور مظلوم فلسطینیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں کم سے کم دو فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ فلسطینوں نے صیہونیوں پر جوابی حملے کیے ہیں صہیونی چیک پوسٹوں کو فائرنگ اور دستی بموں سے نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے صیہونیت مخالف جوابی کارروائی میں جرزیم کے علاقے میں فائرنگ کے علاوہ شمالی جنین کی الجملہ چیک پوسٹ کو دستی بموں سے نشانہ بنایا۔ 
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ شمالی بیت الحم میں واقع عایدہ میں فلسطینی شہریوں اور غاصب صیہونی کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔
گزشتہ شب الخلیل کے علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔
یہ جھڑپیں غیرقانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر، انہدامی کارروائیوں اور زمینوں پر قبضے کے خلاف فلسطینیوں کے ہفتہ وار مظاہروں پر صیہونیوں کے حملوں کے بعد شروع ہوئیں۔ 
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں صہیونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا تھا۔
مذکورہ فلسطینی نوجوان نے استقامتی کارروائی کرکے، ایک صیہونی فوجی کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا اور بعد ازاں اسرائیلی فوجیوں کا فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا 
دوسری جانب فلسطین کی انجمن ہلال احمر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی نابلس کے علاقے بیت دجن میں غاصب صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم انتالیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ 
مشرقی قلقیلیہ کے گاؤں کفرقدوم میں بھی دوصیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف فلسطینیوں کے ہفتہ وار مظاہروں کے بعد شروع ہوئیں۔ 
فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے غرب اردن میں اسرائیل کے تازہ مجرمانہ حملوں پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بھرپور مزاحمت ہی صیہونی دشمن کے مقابلے میں دفاع کا واحد راستہ ہے۔ 

ٹیگس