Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • زائرین اربعین پر حملے کا داعشی منصوبہ ناکام

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے صوبے الانبار میں داعش کے ایک دہشتگردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الجزیرہ علاقے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈ کے ایک بیان میں آیا ہے کہ فورس کی بریگیڈ چھالیس نے ایک دہشتگردانہ منصوبے کی اطلاع ملنے پر آپریشن کیا اور اُس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

بیان میں آیا ہے کہ اطلاع ملنے کے بعد الحشد الشعبی کے جوانوں نے صوبے الانبار کے الرزازہ علاقے کے صحرائی علاقے میں داعشی دہشتگردوں کے لئے گھات لگائی اور ان کو دھر دبوچا۔

حشد الشعبی کے بیان میں آیا ہے کہ ہم زائرین اربعین کو یقین دلاتے ہیں کہ دشمن کی طرف سے انہیں کوئی بھی گزند نہیں پہنچنے دیں گے۔

بیس صفر کو سید الشہدا مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کا چہلم ہے اور اس مناسبت سے عراق اور دنیا بھر سے دسیوں لاکھ زائرین کربلا کی زیارت کے لئے جاتے ہیں۔

ٹیگس