Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran

اربعین حسینی کے موقع کربلائے معلی میں زائرین کا سمندر نظر آ رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  اربعین حسینی کے موقع پر لاکھوں زائرین کی موجودگی سے کربلا کی فضائی تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

اب تک 2 کروڑ سے زائد افراد اربعین کی زیارت کر چکے ہیں جن میں سے 50 لاکھ غیر ملکی تھے۔ اس کے علاوہ اربعین حسینی کے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی ٹیم چوبیس گھنٹے سرگرم ہے۔

عراق سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کربلا ہر روز زائرین سے کھچا کھچ بھر رہا ہے۔ کچھ لوگ کربلا جا رہے ہیں جبکہ کچھ زیارت کے بعد اپنے شہروں اور وطن کو لوٹ رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس