Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • طالبان حکومت نے روس کے ساتھ پہلا تجارتی معاہدہ کرلیا

طالبان حکومت نے روس کے ساتھ پہلا تجارتی معاہدہ کر کے اپنے آپ کو عالمی گوشہ نشینی سے نکالنے کی کوشش کی۔

افغانستان اور روس کے درمیان رعایتی قیمت پر تیل، گیس اور گندم خریدنے کا عارضی معاہدہ ہو گیا اور اس طالبان نے روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

معاہدے کے تحت روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول، 10 لاکھ ٹن ڈیزل، 5 لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے۔

رائیٹرز خبر ایجنسی سے گفتگو میں افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت حاجی نور الدین عزیزی نے بتایا کہ معاہدہ ایک مدت تک ٹھیک سے چلنے کے بعد طویل مدتی معاہدے میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

حاجی نور  نے کہا کہ افغان وزارت صنعت و تجارت اپنے تجارتی شراکت داروں میں اضافے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے طالبان انتظامیہ کو اجناس کی اوسط عالمی قیمتوں میں رعایت کی پیشکش کی تھی۔

افغان وزیر نے معاہدے کی قیمتوں یا ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ دوسرے ممالک کی طرح روس نے بھی ابھی تک طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

ٹیگس