Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • بغداد میں صدر دھڑے کے حامی پھر سڑکوں پر

عراق کے دارالحکومت بغداد میں صدر دھڑے کے حامیوں نے پارلیمانی اجلاس تشکیل دیئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گرین زون میں وسیع پیمانے پر اجتماع کیا۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر دھڑے کے حامی بدھ کی صبح بغداد کے گرین زون کے سامنے جمع ہوئے اور شام کے وقت پارلیمانی اجلاس شروع ہونے کے موقع پر بغداد کے اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں انھیں سیکورٹی فورس کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

اس رپورٹ کے مطابق صدر دھڑے کے حامی منگل کی رات سے ہی بغداد کے گرین زون کے اطرافی علاقوں میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے جبکہ سیکورٹی فورس نے التحریر اسکوائر کی طرف جانے والے تمام راستے مسدود کر دیئے۔

دریں اثنا الجمہوری اور السنک پل کو بھی جو گرین زون سے جا ملتے ہیں، بند کر دیئے گئے۔

پارلیمانی اجلاس شروع ہونے کے موقع پر بغداد کے گرین زون کے اطرافی علاقوں میں سیکورٹی فورس اور بلوہ کرنے والوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

ٹیگس