Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا دعوی، مقبوضہ جولان کے فوجی اڈے میں ہوئی در اندازی کی کوشش

صہیونی فوج نے مقبوضہ جولان میں اپنے فوجی اڈے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں ایک فوجی اڈے میں تین افراد کی در اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ تین افراد نے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں واقع ایک فوجی اڈے میں دراندازی کی کوشش کی تاہم ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

صیہونی اخبار "یدیعوت آحارونوت" نے لکھا ہے کہ فوج کے توپ خانے کے کچھ سپاہیوں نے جولان کی پہاڑیوں میں "کرین" فوجی علاقے میں واقع ایک اڈے میں گھسنے کے تین عام شہریوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

اس اخبار نے لکھا ہے کہ یہ تینوں افراد درختوں کے پیچھے چھپنے کے بعد اڈے کی سرحدی دیوار کو عبور کر کے فوجی اڈے سے اسلحہ چرانے کے ارادے سے داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے انہیں گرفتار کر لیا۔

النشرہ نیٹ ورک کے مطابق ان تین افراد میں سے ایک فلسطینی الخلیل کا رہائشی ہے جبکہ دوسرا فلسطینی مشرقی بیت المقدس کا رہائشی ہے اور تیسرا تھائی لینڈ کا ورکر ہے۔

ٹیگس