Oct ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • عراق، صدر دھڑے کے تمام مسلح گروہوں کی سرگرمیاں معطل

عراق کے صدر دھڑے نے اپنے تمام مسلح گروہوں کی سرگرمیاں معطل کر دیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق میں صدر دھڑے نے اعلان کیا ہے کہ اس تحریک سے وابستہ تمام مسلح گروہوں بشمول سرایا السلام کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، محمد صالح العراقی، جو عراق میں صدر دھڑے کے ایک سینئر رہنما ہیں، نے ایک بیان میں صوبہ صلاح الدین کے علاوہ تمام عراقی صوبوں میں اس دھڑے کے تمام مسلح گروہوں بشمول "سرایا السلام" کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔

"وزیر القائد" نامی کے ٹویٹر ہینڈل پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنا کردار نبھانے اور صوبہ بصرہ میں فتنے سے بچنے کے لیے، تمام مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کر رہے ہیں جس میں سرایا السلام بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرایا السلام سمیت تمام گروہوں کے صوبہ صلاح الدین  کے علاوہ تمام صوبوں میں ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کا اعلان کرتے ہیں۔

اس بیان مزید کہا گیا ہے کہ عوام میں رعب و دہشت پیدا کرنا اور خانہ جنگی حرام اور منع ہے۔

ٹیگس