حزب اللہ کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔صیہونی ماہر کا اعتراف
ایک صیہونی ماہر نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کبھی بھی کاریش آئل تنصیبات اورلبنانی حقوق کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
ایک صیہونی ماہر نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کبھی بھی کاریش آئل تنصیبات اورلبنانی حقوق کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی مرکز یوروشمالمی کے ماہریونی بن مناخیم نے کہا کہ اسرائیلی معاشرہ لبنان کے ساتھ جنگ کا مخالف ہے اورفوجی کمانڈ اس بات سے خوفزدہ ہے
اس صیہونی ماہر نے مزید کہا کہ یائیر لاپید(صیہونی وزیراعظم) جنگ سے ڈرتا ہے اور اس کے پاس سیاسی اورفوجی تجربہ بھی نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی ماہر نے بتایا کہ امریکی صدر جوبائیڈن لبنان کے ساتھ اسرائیل کی جنگ کا مخالف ہے اوروہ اسرائیل سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ لبنان کے ساتھ بحری سرحد کے تعین کے معاہدہ پر دستخط کرے۔
حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے صیہونی ماہر نے کہا کہ حزب اللہ کبھی بھی پسپائی نہیں اختیار کرے گی اور یائیر لاپید یقینا پیچھے ہٹ جائيں گے اورمعاہدہ پر دستخط کردے گا۔