Oct ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • روس کے تعاون سے شامی فوج کی مشقیں

شامی فوج نے روسی فوج کے تعاون سے پہاڑی اور سخت راستے والے علاقوں میں جنگی مشقیں انجام دی ہیں۔

شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ان جنگی مشقوں میں شامی فوج کی مختلف یونٹوں نے حصہ لیا۔
ان فوجی مشقوں میں شامی فضائیہ اور اس کی مختلف یونٹیں، نیز بکتر بند گاڑیاں اور توپخانے اور اسی طرح راکٹ لانچر جیسےیونٹس بھی شریک تھیں اور ان ہتھیاروں سے فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔
شامی فوج نے روسی فوج کے تعاون سے حال ہی میں گذشتہ تین ماہ کے دوران کئی فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔
جون میں دونوں ملکوں کی افواج نے شام کے مختلف علاقوں منجملہ جولان کے قریب فوجی مشقیں انجام دی تھیں اور ان مشقوں کے دوران روسی فوج نے جنگی طیاروں منجملہ ایسے جنگی طیاروں کا بھی استعمال کیا تھا جو جدید ترین ہائپر سونک میزائل حمل اور انھیں استعمال کے لئے، لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ٹیگس