صدارتی عہدے کیلئے عراقی سیاسی گروہوں میں مفاہمت
Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
عراق میں صدارتی عہدے پر عبد اللطیف رشید کے انتخاب کے بارے میں سیاسی گروہوں میں مفاہمت ہو گئی ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے اس سلسلے میں کسی کا نام لئے بغیر اعلان کیا ہے کہ کردستان کی وطن پارٹی اور کردستان ڈیموکریٹک پارٹی اور حکومت کا نظم و نسق چلانے والے اتحاد نامی الائنس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں صدارتی عہدے پر عبد اللطیف رشید کے انتخاب کے بارے میں مفاہمت ہو گئی ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے اس سے قبل نئے صدر کے انتخاب کے لئے پارلیمانی اجلاس تشکیل دیئے جانے کی خبر دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق شیعہ کوآرڈینیشن کے دائرے میں نئی حکومت تشکیل دینے کے لئے محمد شیاع السودانی کو نامزد کیا گیا ہے۔