Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • عراق کے حساس علاقے پر پھر راکٹوں کی بارش

عراق کے دار الحکومت بغداد کے گرین زون علاقے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی میڈیا نے بتایا ہے کہ بغداد کے گرین زون علاقے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق گرین زون اور اس کے گردونواح میں 9 راکٹ گرے ہیں۔

یہ دھماکے بغداد کے گرین زون علاقے میں ایسے وقت میں ہوئے کہ جب نئے عراقی صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ان حملوں میں کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس بارے میں تفصیلی رپورٹ حاصل نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس