Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • صدر دھڑے نے سارے پتے کھو دیئے

ایک عراقی سیاست دان کا کہنا ہے کہ صدر دھڑا اپنا پریشر کارڈ کھو چکا ہے۔

سحر نیوز/  عالم اسلام: عراق کی ناصری پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ صدر دھڑا اپنے بہت سے پریشر کارڈ کھو چکا ہے اور وہ کھیل کے میدان سے باہر ہو چکا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ناصری پارٹی کے سکریٹری جنرل اور سابق عراقی سفارت کار "عبدالستار الجمیلی" نے ایک انٹرویو میں تاکید کی کہ عراقی صدر کا انتخاب، ملک میں سیاسی تعطل سے باہر کا ایک اہم قدم تھا اور صدر دھڑا میدان سے باہر ہو چکا ہے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ میرے خیال میں صدر دھڑے نے اپنے بہت سے کارڈ کھو دیے ہیں جسے وہ دوسروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر سکتے تھے اور اب وہ تقریباً کھیل سے باہر ہو چکے ہیں۔"

الجمیلی نے مزید کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے کے بعد، عراق میں صدر کا انتخاب سے جس کے دوران سیاسی صورتحال، آئین، انتظامی اور خدماتی مسائل جیسے متعدد امور میں خلل واقع ہوا، نئی حکومت کی تشکیل کا نیا دروازہ کھل گیا۔

ٹیگس