Oct ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • فلسطینی نوجوان کی شہادت پر بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرے اور جھڑپیں
    فلسطینی نوجوان کی شہادت پر بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرے اور جھڑپیں

ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت پر اسرائیلی جرائم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خـبریں ملی ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق عدی التمیمی نامی نوجوان کی شہادت کے بعد، سیکڑوں فلسطینی بیت الحم کے داخلی  راستے پر جمع ہوئے اور انہوں نے اسرائیل مخالف مظاہرے کیے۔
مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ کے نبی صالح ٹاؤن میں بھی سیکڑوں فلسطینیوں نے مظاہرے کیے جو صیہونیوں کے ساتھ جھڑپوں میں تبدیل ہوگئے۔
صیہونی فوجیوں نے مشرقی جنین میں واقع ایک چیک پوسٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
شمالی بیت المقدس کی قلندیا چیک پوسٹ کے سامنے بھی ایسا ہی مظاہر کیا گیا۔ صیہونی فوجیوں نے پرامن فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور صوتی بموں کا آزادانہ استعمال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ شہید عدی التمیمی نے دس روز قبل شعفاط ٹاؤن میں واقع صیہونی چیک پوسٹ حملہ کرکے ایک صیہونی فوجی کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا تھا۔

ٹیگس