Oct ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی فوج نے فلسطینی مزاحمت عرین الاسود کے کمانڈر کو شہید کر دیا
    غاصب صیہونی فوج نے فلسطینی مزاحمت عرین الاسود کے کمانڈر کو شہید کر دیا

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے اتوار کی صبح غرب اردن میں نئی مزاحمتی تنظیم "عرین الاسود" کے ایک کمانڈر کو شہید کر دیا۔

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق ابھرتی ہوئی مزاحمتی تنظیم "عرین الاسود" نے آج اتوار کی صبح صیہونی حکومت کے ہاتھوں اپنے نوجوان کمانڈر تامر الکلانی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

اس مزاحمتی کمانڈر کو اس کی موٹرسائیکل میں مقناطیسی بم کے ذریعے شہید کر دیا گیا۔

عرین الاسود کے جوانوں کی مجاہدانہ اور دلیرانہ کارروائیوں کی وجہ سے غاصب صیہونی حکومت تشویش میں مبتلا تھی اور اسی وجہ سے صیہونی حکام اس تنظیم کو اسرائیل کیل‏ئے بہت بڑا خطرہ شمار کرتے تھے۔

ٹیگس