سرگئی لاروف اور شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات، شام میں امن کے قیام پر زور
روسی وزیرخارجہ اور اردن کے پادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ہوئی ہے، روسی وزیر خارجہ نے شام میں امن کے قیام، اس کی جغرافیائی سالمیت، شامی پناہ گزینوں کی واپسی پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:ارنا نے خبر دی ہے کہ آج روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نےشام بحران کے سیاسی حل کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کی جغرافیائی سالمیت کا تحفط، پناہ گرینوں کی رضاکارانہ طور پر وطن کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
اردن کے دارالحکومت امان میں ہونے والی اس ملاقت میں اردن کے بادشاہ نے شامی بحران کی وجہ سے اردن کو پیش آنے والے مسائل اور خصوصا منشیات کی سمگلنگ اور دوسرے دلچسپی کے امور پر روسی وزیرخارجہ سے تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقوں نے فلسطینی مسئلہ کے حل کےلئے دو ریاستی منصوبے اور پائیدار امن کے حصول کےلئے سنجیدہ اور موثر کوششیں کرنے پر زور دیا۔
اردن کے بادشاہ نے کہا کہ وہ قدس شریف کے متولی اور سرپرست کی حیثیت سے اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کی حفاظت کیکوششیں کرتے رہیں گے۔