Nov ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی شہری کا قتل کیوں ہوا؟

عراقی حزب اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کا قتل فتنہ اور سازش تھی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ عراق کے ترجمان نے بغداد میں ایک امریکی شہری کے قتل کے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ کے ترجمان "علی العسکری" نے ملک کے حالیہ کئی مسائل کے حوالے سے ایک بیان جاری کرکے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے فلسطینی عوام کی مزاحمت، بالخصوص مغربی کنارے اور 1948 کی سرحدوں، کی حمایت کی اور کہا کہ عراقی حزب اللہ صیہونیوں کو نکال باہر کرنے، فلسطین کی مکمل آزادی اور بیت المقدس کی غاصب حکومت کی سرنگونی کے لیے پرعزم ہے۔

حزب اللہ عراق کے ترجمان کے بیان میں گزشتہ روز شام عراق سرحد پر واقع مزاحمتی ٹھکانوں پر ڈرون حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز البوکمال کے علاقے میں ہونے والے اس حملے میں سرحد پر تعینات عراقی گروہوں میں سے کسی کو نشانہ نہیں بنایا گیا لیکن ہم دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ آگ سے نہ کھیلیں اور ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔

ٹیگس