Nov ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • قطیف میں مظاہرہ (فائل فوٹو)
    قطیف میں مظاہرہ (فائل فوٹو)

سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: مشرقی سعودی عرب کے شہریوں نے ایک سعودی نوجوان «محمد الحساوی» کی تشییع جنازہ میں جو آل سعود کے سکیورٹی اہلکاروں کے انسان سوز تشدد اور ایذاؤں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے ہاتھوں میں العوامیہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے سعودی نوجوان «محمد الحساوی» کی تصاویر تھیں جنہیں جنوری 2017 میں آل سعود کے کارندوں نے گرفتار کر کے دمام جیل میں ڈال دیا اور وہ کئی سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے دوران شدید ٹارچر اور شکنجوں کی وجہ سے گزشتہ روز اسی جیل میں ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سعودی حکومت کے اس اقدام سے علاقائی و عالمی سطح پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف اسلامی و غیر اسلامی ملکوں میں سعودی حکومت کی مذمت کی جا رہی ہے۔ خود سعودی عرب میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں آل سعود قبیلے سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس