اسرائیل اور یواے ای کی دوستی، نتن یاہو کو بن زاید نے دعوت دے دی
صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ میرے دوست بن زاید نے مجھے یو اے ای آنے کی دعوت دی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لیکود پارٹی کے رہنما نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سربراہ نے انہیں اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم اور لیکود پارٹی کے سربراہ بنیامین نتن یاہو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سربراہ محمد بن زاید سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران انہوں نے مجھے اپنے ملک کا سفر کرنے کی دعوت دی ہے۔
رشا ٹو ڈے نیوز آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے مطابق نتن یاہو نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ اب میں نے اپنے دوست، متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ محمد بن زاید سے بات کی اور ہم نے اتفاق کیا کہ تاریخی امن معاہدے کے بعد جسے ہم نے انجام دیا، ہم اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی انتخابات میں سب بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آنے والی لیکود پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ شیخ بن زاید نے مجھے اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی تاکہ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط کر سکیں، میں اس گفتگو اور عظیم رشتے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔