سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ، ملتوی ہونے کی وجہ؟
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔
سعودی ولیعہد کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع تھا اس کی تصدیق سعودی سفارتخانے کی جانب سے بھی کی گئی تھی، رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سکیورٹی ٹیم کو پاکستان پہنچنا تھا۔ اور بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ 21 نومبر کو شیڈول تھا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد بن سلمان پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے تھے تاہم وزیراعظم پاکستان اور کابینہ کے اہم ارکان کی پاکستان میں عدم موجودگی اور لندن میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ہونے والی طویل مشاورت اور ممکنہ طور پر آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے نئے نام کے کنفرم ہونے کے بعد محمد بن سلمان نے اپنا دورہ پاکستان موخر کردیا ہے۔
پاکستانی میڈیا نےسفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔