شام میں دہشت گردوں کے خلاف مظاہرے
Nov ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
شام کے شہروں اعزاز اور عفرین کے لوگوں نے دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ نصرہ فرنٹ کےخلاف مظاہرے میں شریک زیادہ تر لوگوں کا تعلق شامی حکومت کے مخالف گروہوں سے تھا ۔ اعزاز شہر سے گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں آنے والے مظاہرین نے عفرین کے مرکزی علاقے میں جمع ہو کر دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین علاقے میں نصرہ فرنٹ کی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے جو نام بدل کر تحریرالشام کے نام سے سرگرم ہے۔
یہ مظاہرے ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جب نصرہ فرنٹ اور فری سیرین آرمی نامی مسلح جھتوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد عفرین اور اعزاز کی صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جارہی ہے۔