Nov ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • ترکیہ میں خوفناک دھماکہ، درجنوں افراد جاں بحق و زخمی

ترکیہ کے شہر استنبول میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق گورنر استنبول نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دھماکے میں 41 افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ۔ کئي زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکہ ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کے علاقے استقلال ایونیو کے تقسیم اسکوائر پر ہوا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد اور راہگیر موجود تھے۔

ایمبولینسوں اور فایر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے حادثہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس غیر متعلقہ افراد کو وقوعہ پر جانے سے روک رہے ہیں۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں اب تک دھماکے کے مواد اور نوعیت سے متعلق معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ تاہم دعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

ٹیگس