Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • غزہ؛ ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی
    غزہ؛ ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

فلسطینی خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے جبالیا کے علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

فلسطین کے طبی ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت بہت نازک ہے جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ شمالی غزہ میں ہسپتال کا کہنا ہے کہ 21 افراد کے جنازوں کو لایا جا چکا ہے جن میں سات بچے بھی شامل ہیں۔

اس افسوسناک واقعے میں ہونے والے جانی نقصانات پر فلسطینی اتھارٹی نے جمعہ کے روز عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس