Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • روس سے جنگ کیلئے شام  کے 800 دہشت گرد یوکرین منتقل

شام کے علاقے ادلب میں موجود آٹھ سو سے زائد دہشت گردوں من جملہ داعشی عناصر کو روس سے جنگ کرنے کے لئے یوکرین منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسپتنک نیوز ایجنسی نے شام کے صوبہ ادلب کے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے دہشت گردوں کو گذشتہ دو ہفتے کے دوران، دو مرحلوں میں یوکرین منتقل کیا جا چکا ہے۔ یہ کام تحریر الشام دہشت گرد گروہ کو اعتماد میں لیکر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریر الشام دہشت گروہ، ترکیہ اور مغربی ممالک کی حمایت سے شام کے صوبہ ادلب میں اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ نے اپنا نام تحریر الشام رکھ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پہلے مرحلے میں ان دہشت گردوں کو الجہاد اور البشیر کیمپوں سے سرمدا شہر منتقل کیا گیا اوراس کے بعد انہیں باب الہوا پاس سے ترکی اور وہاں سے یوکرین بھیجا گیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق، ان آٹھ سو شامی مسلح دہشت گردوں کا تعلق انقرہ کے حمایت یافتہ فیلق الشام، نام نہاد قومی محاذ برائے آزادی اور الفیلق الثالث گروہوں سے بتایا گیا ہے۔ ان دہشت گردوں کو منتقل کرنے کی ذمہ داری جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے حوالے کی گئی تھی۔

ٹیگس