Nov ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • طالبان کے بارے میں حکومتی حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بارے میں حکومتی حکمت عملی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے جس نے خیبرپختونخواہ میں اپنی سرگرمیوں کا بڑھاوا دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زردای نے کہا ہے کہ اس بات کے تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ ہم نے کچھ چیزوں کے بارے میں غلط فیصلے کئے تھے اور کچھ ٹھیک تھے، ہمیں اپنے نقطۂ نظر کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور جنوبی وزیرستان کے لوگوں نے ہمیشہ امن کی حمایت کی ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو زردای نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف پاک فوج کے آپریشن میں عوامی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے ان دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، ان میں سے کچھ دہشت گرد واپس لوٹ رہے ہیں اور اس مسئلے سے نمنٹے کےلئے حکومت کو اپنی حکمت عملی کو ازسر نو ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امن و امان کا قیام، قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم پھر سے دہشت گردی کے دنوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

بلاول بھٹو زردای کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے بارے میں موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں باجوڑ اور لکی مروت میں ہوئے دو الگ الگ واقعات میں آٹھ پولیس اور فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

ٹیگس