فٹبال ورلڈ کپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب+ ویڈیوز
Nov ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے ”فیفا ورلڈ کپ 2022” کا آغاز آج قطر میں رنگا رنگ تقریب سے ہو گیا۔
اس تقریب میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان، مصر، ترکیہ اور الجزائر کے صدور، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔
12 برس قبل ورلڈ کپ کی میزبانی کا حق ملنے کے بعد سے قطر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن قبل دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیفا کے سربراہ جیانی انفینٹنو نے قطر اور فیفا کا بھرپور دفاع کیا تھا۔ انہوں نے یورپ کے ماضی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ قطر پر سوال اٹھانے کا حق یورپ کو حاصل نہیں
البیت اسٹیڈیم میں قطر کی ٹیم اپنے افتتاحی میچ کے لیے نمودار ہوئی تو حاضرین کی خوشیاں بڑھ گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ تاریخ کا سب سے مہنگا فٹ بال ورلڈ کپ پہلی بار مشرق وسطیٰ (قطر) میں منعقد ہوا ہے۔