Nov ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کرد ملیشیا نے شمالی شام کے شہر اعزاز میں ترکیہ اور اس کے آلۂ کاروں کے زیر کنٹرول علاقے میں ان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق، اس راکٹ حملے میں حلب کے شمالی علاقے منگ کے فوجی ایر بیس اور تل رفعت شہر میں ترکیہ کے توپخانے کو ہدف بنایا گیا۔ ابھی تک حملوں سے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

ترکیہ نے اتوار کے روز شمالی شام اور عراق میں کرد ملیشیا کے خلاف نئے حملے شروع کئے تھے۔

اس سے قبل بھی شام میں ترکیہ کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ چکے ہیں۔

غیرملکی فوجیوں کی ملک میں غیرقانونی موجودگی سے ناراض شام کے مزاحمتی گروہوں اور شامی فوج نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکیہ کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس