Nov ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • فوٹو: آنادولو ایجنسی
    فوٹو: آنادولو ایجنسی

صیہونی حکومت پر ایک اور سائبر اٹیک ہوا ہے اور اس بار فلسطین پر قابض اس حکومت کے مرکزی ریلوے نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: صیہونی ذرائع کے مطابق اس بار اس سائبر حملے میں ریلوے کے مرکزی نظام کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ویب سائٹوں کو بھی ہیک کر لیا گیا۔

سائبر حملے سستے مگر ایک طاقتور جنگی حربے میں تبدیل ہو چکے ہیں اور گزشتہ چند برسوں کے دوران اسی حربے کو ہیکرز نے صیہونی حکومت کے خلاف خوب استعمال کیا ہے جس سے اس غاصب حکومت کی سکیورٹی پاور کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

صیہونی ذرائع نے گزشتہ روز اعتراف کیا کہ انہیں ریلوے کے مرکزی سسٹم میں کچھ غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے تمام ٹرینوں کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت نے رپورٹ دی ہے کہ بلیک میجک نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے صیہونی حکومت کی کئی ویب سائٹوں پر ہاتھ صاف کیا اور انکے ہوم پیجز کو دسترس سے خارج کر دیا۔

دو ہفتے قبل بھی صیہونی حکومت کی میٹرو بنانے والی ایک کمپنی پر ایک بڑا سائبر حملہ ہوا تھا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران صیہونی حکومت کی فوجی، سکیورٹی، اقتصادی سمیت مختلف شعبوں کی بنیادی تنصیبات سائبر حملوں کی زد پر آ چکی ہیں۔

ٹیگس