Nov ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  •  سعودی جیل قیدیوں کیلئے ٹارچر سیل، آل سعود کا انسان سوز رویہ

انسانی حقوق کے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ آل سعود کی حکومت اپنے مخالفین کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ابتکار آزادی نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے گزشتہ شب اعلان کیا کہ سعودی عرب میں آزادی بیان اور آزادی اظہار رائے کے حامی تین قیدیوں کو اس وقت آل سعود کی سخت ترین سزاوں کا سامنا ہے۔

ان قیدیوں میں سے ایک عبدالله الحامد تھے جنہیں 2 اپریل 2020 میں سخت ترین جسمانی ایذائیں پہنچائیں گئیں اور جیل میں بہیمانہ رویے اور علاج معالجے کی سہولت سے محرومی کی بنا پر وہ جیل میں ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیھٹے۔

ان قیدیوں میں سے ایک اور شیخ سلمان العوده ہیں جو 2017 سے آل سعود کی جیل میں ہیں جبکہ تیسرے قیدی محمد القحطانی ہے جنہوں نے 10 سال تک قید کی سخت سزا کاٹی اور پھر اسکے بعد سے وہ لاپتہ ہو گئے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے آل سعود سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی قیدیوں خاص طور سے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی دو خواتین قیدیوں کو فوری طور پر جیل سے رہا کرے۔

ٹیگس