Nov ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان: دینی مدرسے میں خوفناک دھماکہ، 53 افراد جاں بحق و زخمی

افغانستان کے ایک دینی مدرسے میں ہونے والے دھماکے میں 53 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سمنگان کے علاقے ایبک کے دینی مدرسے الجھاد میں ظہر کی نماز کے وقت خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہوئے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 23 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے طالبعلم ہیں۔

دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی تاہم اس سے قبل جتنے بھی دھماکے ہوئے ان کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔

ٹیگس