Nov ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • طالبان انتظامیہ پر احمد مسعود کی شدید تنقید

افغانستان کے سابق کمانڈر مرحوم احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے

سحر نیوز/عالم اسلام: تاجیکستان میں منعقدہ ہرات سیکورٹی کانفرنس کے ایک پینل کے دوران احمد مسعود نے کہا کہ افغانستان کے عوام ناقابل برداشت سیاسی اور اقتصادی حالات کے باوجود طالبان کی حکومت کے سامنے مزاحمت کر رہے ہیں اور آزادی اور انصاف کے اپنے اقدار کے پابند بھی ہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ افغانستان علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے ٹریننگ سینٹر اور بھرتی کے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے اور اس کی حیثیت افغانستان کے مظلوم عوام کے لئے ایک عقوبت خانے سے بڑھ کر نہیں ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقدامات اسلامی اور بین الاقوامی تعلیمات سے تضاد رکھتے ہیں اور افغانستان پر حکومت کرنے والی طالبان حکومت اپنی انتہا پسندی اور سرکوب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کابل میں ایک وسیع البنیاد قومی حکومت کی تشکیل پر زور دیا۔ 

ٹیگس