Dec ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی انتقامی کارروائی شروع، مقبوضہ علاقے پر راکٹوں سے حملہ

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں واقع مقبوضہ علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جاری جارحیت کا جواب دیتے ہوئے استقامتی گروہوں نے مقبوضہ علاقے میں صوفا نامی فوجی مرکز اور اسی طرح غزہ کے جنوب میں واقع صیہونی کالونی "بنی نتسریم" پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ راکٹ داغے جانے کے بعد علاقے میں سائرن بجنے کی آوازیں آںے لگیں۔ ابھی تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔

راکٹوں سے حملہ آج صبح سویرے ایسے میں ہوا ہے کہ صیہونی فوج کے ترجمان نے اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کی جنوبی غزہ میں حملوں کی تائید کی ہے۔

ٹیگس