Dec ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں معروف شیعہ عالم دین کی گرفتاری

سعودی عرب میں دوسری مرتبہ ایک معروف شیعہ عالم دین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: مراه الجزیره وب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کی حکومت نے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اپنی جارحیت پر مبنی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے مدینہ منورہ کے مشہور و معروف عالم دین  شیخ کاظم العمری کو دوسری مرتبہ گرفتار کیا ہے۔

شیخ کاظم العمری مدینہ منورہ کی معروف دینی اور علمی شخصیت اور مایہ ناز عالم دین علامه محمد العمری کے فرزند ہیں۔

شیخ کاظم العمری کو پہلی مرتبہ 2 اگست 2010 کو آل سعود کے گماشتوں نے مدینہ منورہ میں ان کے آبائی علاقے میں قائم ان کے دینی مدرسے اور مسجد سے گرفتار کیا تھا۔

اس وقت بھی سعودی عرب میں بہت سے شیعہ اور سنی علماء ، سماجی اور سیاسی کارکن اور رہنما حتی وکلاء آل سعود کی جیلوں میں بند ہیں اور جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم و ستم  کی داستان کوئی نئی بات نہیں ہے اس لئے کہ اس ملک کے شیعہ مسلمانوں پر آل سعود نے ہر طرح کی جارحیت کی تاہم بن سلمان کے ولیعہد بننے کے بعد سے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف جارحیت اور پر تشدد کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس ملک کے شیعہ مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس