Dec ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • احرار العراق نے زلیکان چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

احرار العراق نامی گروپ نے شمال مغربی عراق میں زلیکان نامی فوجی چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ احرار العراق نامی گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ شب کم سے کم شمالی عراق میں واقع زلیکان چھاؤنی پر کم سے کم چار راکٹ فائر کیے ہیں۔
اس سے پہلے آمدہ خبروں میں زلیکان چھاونی میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ۔
عراق کے صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کے شمال مشرق میں واقع علاقے بعشیقہ میں زلیکان نامی چھاونی اس وقت ترک فوج کے کنٹرول میں ہے۔
حکومت عراق متعدد بار ترکیہ کی حکومت سے شمالی عراق پر قبضہ ختم اور اپنی فوجیں نکالنے کا مطالبہ کرچکی ہے۔
 بغداد کا کہنا ہے کہ شمالی عراق کے مختلف علاقوں پر ترک فوج کی گولہ باری اور بمباری غیر قانونی اور ہمارے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس