Dec ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • کردستان انتظامیہ تیل کی اسمگلنگ بند کرے: عراق کا الٹی میٹم

عراق کے وزیر اعظم نے کردستان کے علاقے کے منتظمین کو تیل کی اسمگلنگ روکنے کے لئے الٹی میٹم دے دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی رکن پارلیمان جاسم الموسوی نے بتایا ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے عراقی کردستان سے تیل کی اسمگلنگ ختم کرنے اور برآمدات کو قانونی شکل دینے کے لئے چھے مہینے کی مہلت مقرر کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہلت اس لئے دی گئی ہے کہ کرد انتظامیہ، اس دوران قومی کمپنی سومو کے ذریعے تیل کی برآمدات کو یقینی بنا سکے۔

عراق کے رکن پارلیمان جاسم الموسوی نے بتایا ہے کہ اس فیصلے کے تحت، کردستان کے تیل اور گیس کے قانون کی تکمیل کی جائے گی تا کہ عراق سے برآمد ہونے والے تیل پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ عراق کی نئی حکومت، کردستان انتظامیہ کو ملک کے اصولوں اور قوانین سے ہٹ کر تیل کی برآمدات کی اجازت نہیں دے گی ۔

عراق کی پارلیمان کے ارکان نے اس سے قبل بھی بتایا تھا کہ روزانہ ساڑھے چار لاکھ بیرل تیل عراقی کردستان سے غیرقانونی طریقے سے صیہونی حکومت کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس