Dec ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • حشد الشعبی نے داعش کے پروپگنڈہ سیل کے سرغنہ کا کیا شکار

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے عراق کے صوبے الانبار کے مشرق میں دہشتگرد ٹولے داعش کے پروپگنڈہ سیل کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی کے 27 بریگیڈ نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے الکرامہ کے علاقے سے دہشتگرد گروہ داعش کے پروپگنڈہ سیل کے سرغنہ کو گرفتار کرکے حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

حشد الشعبی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں  تکفیری و صیہونی ٹولے داعش کے بچے کچے عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے تاکہ اس دہشتگرد گروہ کا مکمل طور پر قلع قمع کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ2017ء میں عراقی حکومت نے داعش دہشت گردوں کی باضابطہ شکست کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب کوئی بھی علاقہ مذکورہ تکفیری و صیہونی ٹولے کے اختیار میں نہیں رہ گیا ہے۔

تاہم داعش کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف علاقوں جیسے بغداد، صلاح الدین، دیالیٰ، کرکوک، نینوا اور انبار میں اب بھی گاہے بگاہے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس