عالمی دہشتگرد امریکہ تیل کی اسمگلنگ اور لوٹ مار میں مصروف
جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی شامی تیل لوٹنے میں مصروف ہیں ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سانا کی رپورٹ کے مطابق، شام کے شمال مشرق کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز شام کےالیعربیه کے علاقے کے کنویں سے نکالے گئے تیل کو امریکی فوجی 66 ٹینکروں میں بھر کر عراق لے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نےشامی تیل المحمودیه کے غیر قانونی گذرگاہ سے عراق منتقل کیا۔
شام کی وزارت پٹرولیئم کے مطابق، امریکی فوجی اپنے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ ہر روز شام سے 70 ہزار بیرل تیل چوری کرکے عراق پہنچاتے ہیں۔
غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ مل کر تیل کی لوٹ مار کی غرض سے شام کی آئل فیلڈ پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے کے ساتھ بڑی تعداد میں امریکی فوجی شام کے تیل سے مالامال ان علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی شام میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کے قومی تیل کی لوٹ مار کر رہا ہے۔