عراق و شام آپسی قربتیں بڑھانے کے لئے پرعزم
Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
عراق و شام کے وزرائے اعظم نے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اعظم حسین عرنوس نے عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلیفونی گفتگو میں مختلف منجملہ اقتصادی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر زور دیا۔
اس گفتگو میں عراقی وزیر اعظم نے بھی شام کے ساتھ تعمیری تعلقات و تعاون کے سلسلے میں اپنے ملک کی خواہش ظاہر کی۔ گفتگو میں فریقین نے مفرور دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے لئے دونوں ملکوں میں سیکورٹی ہم آہنگی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
حالیہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات میں کافی خوش آئند تبدیلی آئی ہے اور دونوں ملکوں کے حکام نے ایک دوسرے کے ملکوں کا متعدد بار دورہ بھی کیا جن میں اہم اور اچھے سمجھوتے بھی طے پائے ہیں۔