Dec ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • تیونس کے صحافی نے بن سلمان کو دکھایا آئینہ....

تیونس کے ایک صحافی نے سعودی ولی عہد بن سلمان کو انتباہ دیا ہے کہ جس ملک پر آپ حکمرانی کرتے ہیں، کم از کم اس کی عزت تو رکھیں!

سحر نیوز/ عالم اسلام: تیونس کے ایک صحافی نے سعودی ولی عہد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ اللہ کی رسی کو تھامے رکھیں اور جس ملک پر وہ حکومت کرتے ہیں اس کی حرمت کی حفاظت کریں۔

ایسے عالم میں کہ سعودی عرب اس ملک کے مذہبی قیدیوں کی رہائی کے بین الاقوامی مطالبات کو نظر انداز کر رہا ہے، چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ ریاض نے ایک بار پھر اس مسئلے کو طول دے دیا ہے۔

تیونس کے ایک صحافی اور لندن میں "المستقلہ" چینل کے سربراہ محمد الہاشمی الحامدی نے ٹوئٹ کرکے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مذہبی قیدیوں کے ساتھ  نا روا سلوک پر کڑی تنقید کی۔

اس ٹویٹ میں الحامدی نے بن سلمان سے کہا کہ بن سلمان، اس سے پہلے کہ آپ امریکہ اور چین کی ڈور پکڑیں، اللہ کی رسی پکڑ لیں، آپ جس ملک پر حکومت کر رہے اس کی عزت کو برقرار رکھیں، مذہبی قیدیوں کو رہا کریں۔ ظالم اور نافرمان نہ کریں۔

ٹیگس