Dec ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے لئے خطرے کی گھنٹی، ویسٹ بینک کا علاقہ بارود کا ڈھیر بن گیا

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت نے رپورٹ دی ہے کہ شام اور عراق سے مغربی کنارے میں ہزاروں ہتھیار اسمگل کیے گئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک عبرانی اخبار نے مغربی کنارے میں مزاحمت کی توسیع کو روکنے میں صیہونی حکومت کی ناکامی کا جواز پیش کرتے ہوئے ایک رپورٹ شائع کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ شام اور عراق سے اس علاقے میں ہزاروں ہتھیار اسمگل کیے گئے ہیں۔

عبرانی اخبار "یدیوت آحارنوت" نے مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی فلسطینی مزاحمت اور مسلح جدوجہد کے شعلے کو بجھانے میں ناکامی کو جواز بناتے ہوئے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی مزاحمت اور مسلح جدوجہد کے شعلے کو بجھانے کی کارروائی کے دوران شام اور عراق سے اسمگل کرکے اسرائیل پہنچائے گئے ہزاروں کی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں اور تقریباً مغربی کنارے میں کوئی گاؤں یا شہر ایسا نہیں ہے جس کے باشندوں کے پاس ہتھیار نہ ہوں۔

اس رپورٹ کے مطابق کچھ ہتھیار صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں سے چوری کرکے فلسطینیوں کے ہاتھوں میں پہنچ گئے جبکہ اردن اور مصر کی سرحدوں سے بھی مغربی کنارے میں ہتھیار اسمگل ہوئے ہیں۔

اس اخبار نے صیہونی حکومت کی سیکورٹی ایجنسی کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے اس واقعے کے خلاف کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے پولیس اور اسرائیلی فوج کی ایک مشترکہ کمان تشکیل دی ہے، ہم نے جو ہتھیار پکڑے ہیں ان میں سے زیادہ تر امریکی ہیں اور ان کا تعلق عراق میں خالی کرائے گئے فوجی اڈوں سے ہے جنہیں لوٹ کر مغربی کنارے منتقل کیا گیا۔

ٹیگس