Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • بغداد میں بم دھماکے سے ایک فوجی افسرجاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں طارمیہ کے علاقے میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں ایک عراقی افسر جاں بحق اور ایک فوجی افسر سمیت چار دیگر فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مقامی ذرائع کے حوالے سے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ سڑک کنارے اس وقت پیش آیا جب عراقی فوج کی ایک گاڑی وہاں سے گذر رہی تھی۔
اس دہشت گردانہ دھماکے میں ایک عراقی فوجی افسر جاں بحق اور چار دیگر فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جن میں ایک فوجی افسر بھی شامل ہے۔
بغداد کے شمال میں طارمیہ کا علاقہ حالیہ مہینوں کے دوران بدامنی اور دہشت گردانہ بم دھماکوں کا مرکز بنا رہا ہے۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے باقی بچے دہشت گرد عناصر بعض قبائلی مسائل سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے طارمیہ کے علاقے داخل ہوگئے ہیں جو دہشت گردانہ اقدامات کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس