Dec ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • ایک صیہونی نے دو فلسطینی بھائیوں کو کار سے روند ڈالا

مقبوضہ فلسطین میں ایک صیہونی دہشتگرد نے دو فلسطینی بھائیوں کو اپنی کار سے کچل کر قتل کر دیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایک صیہونی آبادکار نے ہفتے کی شام جنوبی نابلس کی زعترہ چیک پوسٹ کے قریب دو فلسطینی بھائیوں کو اپنی کار سے کچل کر شہید کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ دو بھائی گاڑی پنچر ہو جانے کے بعد اسٹپنی بدلنے کے مقصد سے سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے تھے کہ اچانک ایک صیہونی دہشتگرد نے اُن پر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی اور اسکے بعد وہ فرار ہو گیا۔ اس واقعے میں محمد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ اسکا بھائی مہند اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بیت المقدس گورنر ہاؤس کے ڈائریکٹر زکریا فیالہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ یہ واقعہ عمدی تھا اور ایک صیہونی آبادکار نے جان بوجھ کر سڑک کے کنارے کھڑے دو بھائیوں کو نشانہ بنا کے شہید کیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے کارندے اور مقبوضہ علاقوں میں آباد صیہونی آبادکار فلسطینی عوام کو نقصان پہنچانے کے لئے کسی حد کے قائل نہیں ہیں اور وہ اپنے جارحانہ، دہشتگردانہ اور اعصاب شکن اقدامات کے ذریعے ہر ممکن شکل میں ارضِ فلسطین کے مالکان کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس